اسلام آباد عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے 

والوں کی کل 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔



نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 

ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 922 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں 

جبکہ سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، 

بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 905، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 

983، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت 

بلتستان میں 4 ہزار 814 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح7 اعشاریہ 59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب 

سے زیادہ24 اعشاریہ 59 فیصد ہوگئی ہے۔


کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح17 اعشاریہ71 فیصد، راولپنڈی17 اعشارئی21 ، آزاد جموں کشمیر9 

اعشاریہ30 ، بلوچستان7 اعشاریہ59 ، گلگت بلتستان ایک اعشاریہ63 ، اسلام آباد3 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post