کورونا کیسز بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرلیاہے،بشیر آباد کے محلہ عزیز خان، ریلوے کالونی، فالکن کالونی میں لاک ڈاوَن ہوگا


نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ متعلقہ علاقوں میں لاک ڈاوَن شام 6 بجے نافذ کیا جائے گا،متعلقہ علاقوں میں صرف ضروری آشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی،ڈی سی پشاور کاکہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،متاثرہ علاقوں کو کورونا کے کیسز زیادہ آنے پر سیل کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post